ممبئی13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا) شیوسینا نے کسانوں کے ممبئی مارچ کو حکمران بی جے پی کے منہ پر ’ اخلاقی طمانچہ‘ بتاتے ہوئے منگل کو کہا کہ کسانوں نے مہاراشٹر حکومت کو ان سے کئے اپنے وعدے پورے کرنے کا آخری موقع ہے۔ اپوزیشن اور اتحادی حلیف شیوسینا کی تلخ تنقید جھیل رہی ریاستی حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو پیر کوتسلیم کرلیا۔ اس میں جنگلی زمین پر زراعت کرنے کا حق بھی شامل ہے۔ شیوسینا نے اپنے پارٹی کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا ہے کہ کسانوں کی جانب سے ملے اس جھٹکے نے حکومت کو راہ راست پر لا دیا ہے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کا مطالبہ ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔دویندر فڑنویس حکومت پر طنز کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر کنڈلی مار کر بیٹھے حکومت کے لوگ اچانک حساس ہو گئے ہیں۔ جو ابھی تک کسانوں کا غصہ محسوس نہیں کر سکتے تھے، وہ ان کے مطالبات پر مثبت رخ اپنانے لگے ہیں۔ اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ کسانوں کی تحریک کا اثر اتنا مضبوط تھا کہ حکومت کو انہیں تحریری طور دینا پڑا کہ ان کی تمام مانگیں مانی جاتی ہیں۔ حکومت اپنے چہرے پر کسانوں کا یہ طمانچہ ہمیشہ یاد رکھے گی، اور مستقبل میں کوئی بھی محنت کش طبقہ کی زندگی سے کھلواڑکرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔